رومانی تحریک

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - ایک ادبی تحریک جو یورپ میں کلاسیکیت کے برخلاف شروع کی گئی اور جس میں تخیل، حسن آفرینی، جذبات اور بغاوت پر اسلوب کی بنیاد رکھی گئی اور نفسِ مضمون کو ہئیت اور طرزِ ادا پر فوقیت دی گئی۔ "رومانی تحریک کی انفرادیت یہ ہے کہ ادیب موضوع کو تخلیق کے بطن سے دریافت کرتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، اردو ادب کی تحریکیں، ١١٦ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'رومان' کے آخر پر 'ی' لاحقۂ صفت لگا کر حاصل ہونے والے اسم صفت 'رومانی' کے ساتھ عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'تحریک' ملا کر مرکب توصیفی بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٥ء میں "اردو ادب کی تحریکیں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث